اسپین کے یورپی یونین میں داخلے کی 40ویں سالگرہ،ملک میں ترقی، یکجہتی اور جمہوریت کو فروغ ملا،وزیراعظم

WhatsApp Image 2026-01-02 at 02.07.23 (1)

میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین کے یورپی یونین میں داخلے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ہسپانوی وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز نے یورپی یونین میں اسپین کی شمولیت کو “سب سے بہترین فیصلہ” قرار دیا، جس نے ملک میں ترقی، یکجہتی اور جمہوریت کو فروغ دیا۔ وزیرِ خارجہ خوسے مانوئل الباریس کے مطابق ایک مضبوط اور جمہوری اسپین یورپی یونین کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

اسپین یکم جنوری 1986 میں یورپی برادریوں میں شامل ہوا اور اس کے بعد پانچ مرتبہ یورپی کونسل کی صدارت کی، نو کمشنرز فراہم کیے اور تین مرتبہ یورپی پارلیمنٹ کی صدارت سنبھالی۔ اسپین نے 40 برسوں میں 150 ارب یورو سے زائد فنڈز حاصل کیے، جس سے انفراسٹرکچر، روزگار، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی ہوئی۔ اقتصادی لحاظ سے بھی اسپین کا GDP دوگنا ہوا اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

یورپی یونین کے تقریباً 80 ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کی بدولت اسپین کی برآمدات بھی بڑھیں، جو 1986 میں 12.6 ارب یورو سے بڑھ کر 2024 میں 141.5 ارب یورو تک پہنچ گئیں۔

اس کے علاوہ، 1987 میں شروع ہونے والے ایرسمس پروگرام کے تحت دو لاکھ سے زائد اسپینی طلبہ کو یورپی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے