مدرید گیارہویں منزل سے خاتون کو مبینہ طور پر دھکا دینے والا شخص مکان مالک نکلا، کوئی جذباتی تعلق نہیں تھا، صنفی تشدد کا امکان رد

Untitled-2

مدرید(دوست نیوز)مدرید کے علاقے ویلاویر دے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں فی الحال صنفی تشدد کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ خاتون 31 دسمبر کی شب ایک رہائشی عمارت کی گیارہویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق انہیں مبینہ طور پر ایک شخص نے دھکا دیا، جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ خاتون کا مکان مالک بتایا جا رہا ہے۔

قومی پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق پیرو سے تھا جبکہ وہ ہسپانوی شہریت بھی رکھتی تھیں۔ گرفتار ملزم کی عمر 45 سال ہے اور اس کا تعلق نائجیریا سے بتایا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان کوئی جذباتی یا ازدواجی تعلق نہیں تھا، البتہ وہ ایک ہی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے اور ملزم اس مکان کا کرایہ دار نہیں بلکہ مالک تھا۔

ابتدائی شواہد کے مطابق خاتون گیارہویں منزل سے گری تھیں۔پولیس کی فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور کھڑکی کے قریب ایسے نشانات اور دفاعی علامات پائیں جن سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ خاتون کو زبردستی کھڑکی سے باہر دھکیلا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں اور ملزم اور مقتولہ کے درمیان تعلق کی نوعیت سمیت تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے