مارخور نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ریڈ کاتالونیا کو نو رنز سے ہرا دیا

IMG_8747

بارسلونا(دوست نیوز)ویٹرن کرکٹ لیگ کا میچ ریڈ کرکٹ کلب (کپتان سید ذوالقرنین شاہ)اور مارخور کرکٹ کلب (کپتان علی رشید بٹ )کے درمیان کھیلا گیا جو مارخور کرکٹ کلب نےجیت لیا 

مارخور کرکٹ کلب (کپتان علی رشید بٹ) نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوور میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 224رنز اسکور کئے۔

مارخور کلب کے بیسٹمین عامر سعید خان نے 46بالز پر گیارہ چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے 112رنز اسکور کئے،ارشد چیمہ28اور علی رشید بٹ نے 26 رنز بنائے اور نمایاں رہے۔

ریڈ کاتالونیا کلب کے طارق نواز نے چار اوور میں 27رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں 

ریڈ کاتالونیا نے ہدف کا پیچھاکیا 20اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے آؤٹ پر 215رنز اسکور کئے اور نو رنز سے میچ ہار گئے۔

ریڈ کاتالونیا کی کانب سے بیسٹمین اعجاز حسین نے 39 بالز پر پانچ چھکے نو چوکوں کی مدد سے 78رنز اسکور کئے،فیض احمد نے 32بالز پرچار چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 58رنز بنائے اور نمایاں رہے

مارخور کلب کے محمد روف نے تین رفیق مغل اورارشد چیمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں 

عامر سعید خان 112رنز کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے