ویٹرن کرکٹ لیگ کا اختتام،تقریب تقسیم انعامات،مہمان خصوصی قونصل جنرل مراد علی وزیر نے انعامات تقسیم کئے
بارسلونا(دوست نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام ویٹرن کرکٹ لیگ کا فائنل کاتالونیا گرین کرکٹ کلب(کپتان چوہدری امانت حسین مہر) اور مارخور کرکٹ کلب(کپتان علی رشید بٹ) کے درمیان منجوئیک کرکٹ گراونڈ بارسلونا میں کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد مارخور کرکٹ کلب نے کاتالونیا گرین کو شکست دے کر ویٹرن لیگ جیت لی۔
ویٹرن کرکٹ لیگ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں
1 کاتالونیاریڈ کرکٹ کلب(کپتان سید ذوالقرنین شاہ)
2 کاتالونیا گرین کرکٹ کلب (کپتان چوہدری امانت حسین مہر)
3 کاتالونیا بلیو کرکٹ کلب(کپتان محمدسلیمان گوندل)
4 اجیلا کرکٹ کلب (کپتان چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ)
5 کنگ گولڈن کرکٹ کلب (کپتان چوہدری عظمت حسین مہر )
6 مارخور کرکٹ کلب(کپتان علی رشید بٹ)
فائنل کاتالونیا گرین اور ماخور کے درمیان کھیلا گیا کاتالونیا گرین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 176 رنز اسکور کئے،مارخور کرکٹ کلب نے 18.3اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ مکمل کردیا،میچ میں کئی بار اتار چڑھاؤ آیامیچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد مارخور کرکٹ کلب نے جیت لیا۔
ویٹرن کرکٹ لیگ کے فائنل کے مین آف دی میچ علی رشید بٹ قرار پائےجبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ موسی مغل نے حاصل کیں
ٹورنامنٹ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی علی رشید بٹ کے حصے میں آیا۔
مہمان خصوصی قونصل جنرل مراد علی وزیر تھے ان کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر حسن مٹو، چوہدری شعیب ورک ،اونرآف پنجاب شنواری ریسٹورنٹ رانا احسن ، خالد شہباز چوہان،سید فخر عباس شاہ،چوہدری اصغر علی،طاہر رفیع ،خواجہ بلال صفدر،ارسلان مہر،عمران صندل،مہر عمران اختر،سید ذوالقرنین شاہ،محمد سلیمان گوندل،سجاد بٹ،چوہدری بلال باسط وڑائچ،چوہدری نذیر گوندل اور چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر چوہدری امانت حسین مہر نے کاتالونیا گرین کرکٹ کلب کے دو کھلاڑیوں کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر پانچ پانچ سو نقد انعام دیا،محمد سلیمان گوندل نے علی رشید بٹ کو ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی قرار پانے پر دوسو یورو نقد انعام دیا۔
علی رشید بٹ کو قونصل جنرل مراد علی وزیر نے ساتھیوں کے ہمراہ ٹرافی دی
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر نے سب ٹیموں کے ساتھ ساتھ اپنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاتالان کرکٹ فیڈریشن ویٹرن لیگ کو اور زیادہ بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔