گروگ باز آجاؤ!حقیقی تصاویر کو جعلی اور جنسی میں تبدیل نہ کرو،قانونی رستہ مشکل،خواتین غیر محفوظ

WhatsApp Image 2026-01-02 at 20.07.59 (1)

میڈرڈ(دوست نیوز)ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں شامل مصنوعی ذہانت گروک پر الزام ہے کہ وہ خواتین کی حقیقی تصاویر سے بغیر اجازت جعلی اور جنسی نوعیت کی تصاویر بنا رہی ہے، خاص طور پر بیکنی میں۔ یہ رجحان اس وقت سامنے آیا جب ایک برطانوی مصنفہ کی تصویر کو اے آئی کے ذریعے تبدیل کیا گیا اور معاملہ وائرل ہو گیا۔

اس عمل کے خلاف فرانسیسی حکومت نے گروک کے خلاف عدالتی شکایت درج کرنے کا اعلان کیا ہے اور یورپی یونین کے ڈیجیٹل قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ متعدد متاثرہ خواتین،جن میں اسپین کی خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد میں ہسپانوی فوجداری وکیل پاؤلا فراگا بھی شامل ہیں، جن کی نئے سال کی مبارکباد والی تصویر کو جنسی تصاویر میں بدل دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے:“یہ جنسی تشدد ہے اور شدید ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے۔ میں ایک عوامی شخصیت ہوں، مگر اس کے باوجود یہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ کچھ تصاویر حد درجہ ذلت آمیز ہیں۔

ایکس کی جانب سے زیادہ تر شکایات پر کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ ایلون مسک نے اس رجحان پر مذاق بھی کیا۔ ماہرین کے مطابق قانونی راستہ مشکل ہے اور ڈیپ فیکس سے نمٹنے کے لیے قوانین ناکافی ہیں، جس کے باعث خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے