یورپی یونین نے ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق نئے قوانین منظور کرلئے،2029تک یورپی یونین میں مکمل طور پرنافذ ہونگے
بارسلونا(دوست نیوز)یورپی یونین نے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق نئے اور جامع قوانین منظور کر لیے ہیں، جو اسپین سمیت تمام رکن ممالک کے ڈرائیورز پر لاگو ہوں گے۔ یہ قوانین 2028 تک قومی سطح پر اور 2029 تک پورے یورپی یونین میں مکمل طور پر نافذ ہوں گے۔
اہم تبدیلیوں میں مشترکہ ڈیجیٹل یورپی ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ تربیت میں نئی حفاظتی تعلیم، اور بیرونِ ملک ڈرائیونگ میں سہولت شامل ہے۔ سینئر ڈرائیورز کے لیے لائسنس کی مدت اور صحت کی جانچ میں ممکنہ تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ نوجوان ڈرائیورز کو کم عمر میں نگرانی کے ساتھ ڈرائیونگ اور بڑی گاڑیاں چلانے کے نئے مواقع ملیں گے۔
ان اصلاحات کا بنیادی مقصد یورپ بھر میں ٹریفک سیفٹی بہتر بنانا، قوانین کو یکساں کرنا اور ڈرائیونگ کو جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے۔