بارسلونا میٹرو اور بس سروس نئے ریکارڈ,700ملین تک جانے کی کوششیں
بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کے میٹرو اور بس نے اکتوبر 2025 میں استعمال کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا، جب مجموعی طور پر 66.9 ملین ویلیڈیشنز درج ہوئیں۔ میٹرو میں 45.8 ملین اور بس میں 21.2 ملین سفر ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔
ویک اینڈ پر بھی مسافروں کی تعداد بلند ترین سطح پر رہی، خاص طور پر ہفتہ 22 نومبر کو 1.7 ملین سے زائد سفر کیے گئے، جو اب تک کا سب سے بڑا ہفتہ وار ریکارڈ ہے۔
ان تمام اعداد و شمار کے نتیجے میں، ٹی ایم بی نے 2025 کی پہلی ششماہی 35 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 552 ویلیڈیشنز کے ساتھ مکمل کیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہیں اور امکان ہے کہ پورے سال میں یہ تعداد 700 ملین سے بڑھ جائے، جو میٹرو کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک اہم سنگ میل ہوگا۔