ادارہ فاطمیہ کے زیر اہتمام جشن ولادت مولا علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا
بارسلونا(دوست نیوز)ادارہ فاطمیہ کے زیرانتظام میثم علی مومن اور ان کے خاندان کی جانب سے جشن ولادت مولا علی علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔
مولانا سید ضیغم عباس نقوی نے شان ولادت اور حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت اور خدمات پر مفصل خطاب کیا۔

مولانا سید ضیغم عباس نقوی نے جشنِ ولادتِ باسعاد ت امامِ مبینؑ، حیدرِ کرارؑ، ابوترابؑ شیرِ خداؑ فاتحِ خیبرؑ، دامادِؑ نبیﷺ، شوہرِ بتولؐ، مولائے کائنات امیرالمؤمنین و امام المتقین علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک دی۔
ذاکر اہلبیت محمد سعید حیدری نے مولا علی علیہ السلام کے لئے منقبت پیش کی
مومنین کی بڑی تعداد نے جشن میں شرکت کی اور لنگر کے ساتھ مٹھائی تقسیم کی گئی