لا مینا محلے میں چاقو زنی، ملزم تیراسا سے گرفتار

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)سانت ادریا دے بیسوس کے علاقے لا مینا میں پیش آنے والے چاقو زنی کے ایک واقعے کے بعد موسوس دَ اسکوادرا نے جمعرات 15 جنوری کو تیراسا سے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ 14 جنوری کو لا مینا کے سیٹرن اسٹریٹ میں پیش آیا، جہاں آپس میں جان پہچان اور خاندانی تعلقات رکھنے والے افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو بعد میں پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔

جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو چاقو کے وار سے ہاتھوں اور گردن پر شدید زخم آئے۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔

واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہو کر ٹیرسا چلا گیا، جہاں اس نے اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھر میں پناہ لینے کی کوشش کی۔

موسوس دَ اسکوادرا نے واقعے کے فوراً بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور جمعرات کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب ٹیرسا کے علاقے کان پالیت میں واقع مارسیمے اسٹریٹ کے ایک فلیٹ سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ایک شہری کی اطلاع کی بدولت ممکن ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت ملزم نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور اسے بھی طبی معائنے کے لیے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے