بزرگ افراد سے فراڈ: سوشل سیکیورٹی بن کر جعلی خطوط، ذاتی معلومات چرانے کی کوشش

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)موسوس د اِسکوادرا نے خبردار کیا ہے کہ عام ڈاک کے ذریعے ایک نیا فراڈ گردش کر رہا ہے جس کا ہدف خاص طور پر بزرگ افراد ہیں۔ اس فراڈ میں بھیجے گئے خطوط خود کو سوشل سیکیورٹی ظاہر کرتے ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وزارتِ خزانہ اور سوشل سیکیورٹی کے نظام کو ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے بہانے ذاتی معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔

خط میں یہ بھی باور کرایا جاتا ہے کہ پنشن یا دیگر مراعات میں 75 سے 150 یورو تک اضافہ کیا جائے گا، تاکہ وصول کنندہ کو یقین دلایا جا سکے۔

اس جعلی خط میں انتہائی حساس دستاویزات مانگی جا رہی ہیں، جن میں شناختی کارڈ کی دونوں جانب کی تصاویر اور بینک اسٹیٹمنٹ شامل ہے، جس میں اکاؤنٹ ہولڈر کا نام اور پچھلے مہینے وصول کی گئی آخری رقم ظاہر ہو۔ آخر میں ایک جعلی ای میل ایڈریس دیا گیا ہے، جہاں یہ تمام معلومات بھیجنے کو کہا جاتا ہے۔

ٹریژریریا جنرل دی لا سیکیوریداد سوشیال نے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اس نوعیت کی معلومات طلب نہیں کرتے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے خطوط کو مکمل طور پر نظرانداز کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے