ماہرینِ ریل (ماکینسٹ) کا 9، 10 اور 11 فروری کو ہڑتال کا اعلان، ریلوے سیکیورٹی کے مطالبات
Screenshot
میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین کے ماہرینِ ریل کے اتحاد (سیمَف) نے ریلوے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے مطالبے پر تین روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جو 9، 10 اور 11 فروری کو ہوگی۔ یہ ہڑتال آداموز (قرطبہ) اور جیلیدا (بارسلونا) میں پیش آنے والے حالیہ ٹرین حادثات کے بعد بلائی گئی ہے، جن میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے، جن میں تین ماکینسٹ بھی شامل تھے۔
یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق، کارکنان کو اس اقدام پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ ان کے بقول “ریلوے نظام میں سیکیورٹی کے معیار کی بحالی اور ماکینسٹوں و مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہی واحد قانونی راستہ باقی رہ گیا تھا۔”
یہ ہڑتال ریلوے کے شعبے میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کے ماکینسٹوں کو متاثر کرے گی، جنہیں کام چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔
سیمَف نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہڑتال کے انعقاد کے لیے ریلوے سیکٹر میں شامل تمام کمپنیوں میں قانونی کارروائی کا عمل مکمل طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔