اسپین،پبلک ٹرانسپورٹ کی ٹکٹس پر رعائت کوجون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کردیا 

IMG_0459

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبرہے کہ سپین کی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کی ٹکٹس پر رعائت کوجون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے اس رعایت کو واپس لینے کا اعلان کردیا تھا۔یہ رعایت رودالیایزٹرینوں،میٹرو، بس، ٹرام کی ٹکٹوں پرہوگی اور رعایت کی شرح 50 پرسنٹ برقرار رہے گی۔مہینے کی ٹکٹ تے اوسال کی قیمت 21 یورو35سینٹ،تے خوبے جو 30 سال سے کم عمر افراد کے لیے تین ماہ کے لیے ہوتا ہے کی قیمت 42یورو70سینٹ،تے کسوال جس پر دس سفر ممکن ہوتے ہیں پر کوئی رعایت نہیں ہوگی اور اس کی قیمت 12 یورو15سینٹ رہے گی۔ ایک ٹرپ کیلئے سنگل ٹکٹ پر بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی اور اس کی قیمت2  یورو55سینٹ رہے گی۔ائیرپورٹ کی ٹکٹ ون وے پر کوئی  رعایت لاگو نہیں ہوگی۔اس کی قیمت 5 یورو  50 سینٹ رہے گی۔- تے گروپ   30 دنوں کے لیے 70 ٹرپ کی ٹکٹ ہوتی ہے اس پر بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی اور اسکی قیمت 84 یورو 80سینٹ رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے