اٹلی، 16 سالہ لڑکے سے جیکٹ چھیننے کی کوشش پاکستانی گرفتار
اٹلی(میاں آفتاب احمد)پوردینونے، 15 جنوری 2026 پیر کی دوپہر پوردینونے شہر کے مرکزی بس / ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک سنگین واقعے میں پولیس نے 27 سالہ پاکستانی شخص کو نوجوان لڑکے پر حملہ کرنے اور اس کی جیکٹ چھیننے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکے پر لوہے کے راڈ سے حملہ بھی کیا۔
واقعے کے مطابق 27 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان نے 16 سالہ لڑکے کے قریب جا کر اس کی مہنگی جیکٹ کی تعریف کی اور تبادلے کی پیشکش کی۔ لڑکے نے جب انکار کیا تو ملزم نے اچانک لوہے کا 35 سینٹی میٹر لمبا راڈ نکالا اور اسے دھمکی آمیز انداز میں لڑکے کی طرف اٹھایا۔
ملزم نے لڑکے کا پیچھا کیا اور اسے خوفزدہ کرنے کے لیے راڈ کو سر کی طرف اٹھا کر مارنے کی کوشش کی، تاکہ وہ جیکٹ اسے سونپ دے۔ بدقسمتی سے یہ پوری صورتحال اسٹیشن کے قریب پیش آئی جہاں دوسرے لوگ بھی موجود تھے، لیکن خوش قسمتی سے واقعہ کسی شدید زخمی ہونے تک نہ پہنچ سکا۔
قریب ہی تعینات پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو روک لیا اور فوراً گرفتار کر لیا۔ پولیس نے حملہ آور کے قبضے سے وہ راڈ بھی برآمد کر لیا ہے، جسے ثبوت کے طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف “اغوا و ڈکیتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ھے مقامی لوگوں نے ملک بدری کا مطالبہ کیا ھے