چوہدری مہدی رانجھا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بارسلونا پہنچ گئے،دوست احباب کی جانب سے مبارک باد

بارسلونا(دوست نیوز)معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری مہدی رانجھا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بارسلونا پہنچ گئے،

ڈائریکٹر ڈالڈا یورپ اورمعروف سماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ،سید مبشر حسن شاہ،حاجی امتیاز احمد،علی چیمہ،معظم علی گوندل،حسنین گوندل،شاہد رانجھا،اویس احمد،صابر تارڑ،مناظر بوسال نے ان کے دفتر جاکر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی

اور دعائیہ کلمات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی چوہدری مہدی رانجھا کی جائز خواہشات اور دعاؤں کو قبول فرمائے،دین اور دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے اور بار بار اپنے گھر کی زیارت کرائےآمین
