قومی یکجہتی، باہمی اعتماد اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ملک کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر

Screenshot

Screenshot

اسلام آباد/ چیئرمین ای یو پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی، باہمی اعتماد اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ملک کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر ہمیشہ معاشروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم باشعور قومیں ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیتیں۔

منڈی بہاؤالدین میں منعقدہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوری معاشروں کا حسن ہے، لیکن قومی معاملات میں اتحاد، سنجیدگی اور مثبت رویے کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے اپنے خطاب میں مسئلۂ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ حقِ خودارادیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام باوقار قوم ہیں جو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

سیمینار میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے