میڈرڈ میں کسانوں اور مویشی پال حضرات کا بڑا احتجاج، مرکوسور معاہدے کی مخالفت
میڈرڈ سمیت لوگروینو، باداخوز اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں آج اسپین بھر سے آئے کسانوں اور مویشی پال حضرات نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکوسور جیسے تجارتی معاہدوں کو اپنے روزگار، وقار اور ہسپانوی دیہی معیشت کے مستقبل کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سخت مخالفت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو ہر روز علی الصبح اٹھ کر ملک کی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، انہیں دور دراز دفاتر میں ہونے والے فیصلوں کی نذر نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسے مذاکرات کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے جو ان کی تباہی پر منتج ہوں۔
مظاہرین نے اس امر پر بھی اعتراض اٹھایا کہ ایک جانب مقامی کسانوں پر زیادہ ٹیکس، سخت بیوروکریسی اور کڑی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب بیرونِ ملک سے ایسی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جو انہی معیارات پر پوری نہیں اترتے