ہسپانوی وزیراعظم پیدروسانچز کا دورہ بھارت،مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک سربراہی اجلاس میں شرکت
Screenshot
نئی دہلی/ہندوستانی کاروباری شخصیات نے ہسپانوی وزیرِاعظم پیدروسانچز سے ملاقات میں اسپین میں اپنی موجودگی بڑھانے اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس ملاقات میں گیارہ ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں اسپین کی معیشت کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور قابلِ اعتماد مارکیٹ قرار دیا گیا۔
وزیرِاعظم پیدر سانچیز نے نئی دہلی میں اپنے دورے کا آغاز اسی ملاقات سے کیا۔ وہ بھارت میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک سربراہی اجلاس میں شرکت اور دیگر اہم ملاقاتوں کے لیے موجود ہیں، جن میں بھارتی وزیرِاعظم مودی سے ملاقات بھی شامل ہے۔
ہسپانوی حکومت کے مطابق، ملاقات کے دوران ہندوستانی سرمایہ کاروں نے اسپین میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سانچیز نے اسپین کی معیشت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسپین سرمایہ کاری کے لیے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد ملک ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا:
“اسپین سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین ملک ہے اور ایک اسٹریٹجک شراکت دار بھی، جو ترقی، استحکام، باصلاحیت افرادی قوت اور جدت فراہم کرتا ہے۔”
وزیرِاعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اسپین کی پالیسیوں اور اس کی اس اہمیت پر بھی روشنی ڈالی کہ اسپین یورپی اور شمالی افریقی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
اس ملاقات میں جن ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، ان میں بھارت فورج، بایوکون بائیولوجکس، فیلاٹیکس، ہندو جا گروپ، انٹرگلوب، مہندرا، مہندرا ایرو اسپیس، رینیو، شیلا فوم، ٹی وی ایس سپلائی چین لاجسٹکس اور یو پی ایل شامل تھیں۔