محکمہ داخلہ پنجاب کا آئی جی جیل خانہ جات خط، سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ 

لاہور سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل، اٹک جیل، میانوالی جیل اور ڈی جی خان میں سکیورٹی تھریٹس ہیں۔ 

مراسلہ کے مطابق تھریٹ الرٹس سے مختلف انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں نے آگاہ کیا ہے۔ دہشتگرد گروپ ملک دشمن عناصر کی مدد سے ٹارگٹڈ حملے کر سکتے ہیں۔

مراسلہ کے مطابق حملوں کا مقصد ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا اور انارکی پھیلانا ہے۔ 

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صورت حال کا تقاضا ہے کہ بلا تاخیر اقدامات کیے جائیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے جیلوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔ 

مراسلہ کے مطابق دو ہفتے کےلیے جیلوں میں ملاقاتیں اور دورے منسوخ کیے جائیں۔ جیل کی بیرونی حدود میں خاردار تاریں لگائی جائیں۔ 

مراسلہ کے مطابق جیل کے اندر مختلف مقامات کی چیکنگ کی جائے۔ جیل کے اندر اور باہر کلیئرنس آپریشن کیے جائیں اور جیل کے اندر کام کرنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی سکیورٹی کلیئرنس کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے