پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہو گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق شین واٹسن کے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہو گئے، پی سی بی نے شین واٹسن کےساتھ کوچنگ سےمتعلق بات چیت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شین واٹسن کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آئے، شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین واٹسن پاکستان کی صرف وائٹ بال کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پی سی بی دونوں فارمیٹ کا ایک ہی کوچ رکھنا چاہتا ہے اور طویل معاہدہ چاہتا ہے۔
شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے بعد اب واپس روانہ ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
عارضی طور پر ایک سیریز کے لیے کسی پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔