اسلام آباد، 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف نائن پارک میں 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 3 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔