اسپین میں موبائل چوری پر سختی، بار بار جرم کرنے والوں کیلئے قید کی سزائیں نافذ

Screenshot

Screenshot

اسپین میں آج سے ایک نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت بار بار موبائل فون چوری کرنے والے افراد کو اب قید کی سزا دی جا سکے گی۔ نئی قانون سازی کے مطابق ایسے ملزمان، جو ایک سے زائد مرتبہ اس جرم میں ملوث پائے گئے ہوں، انہیں ایک سے تین سال تک جیل بھیجا جا سکتا ہے۔

یہ قانون خاص طور پر ان افراد کے خلاف بنایا گیا ہے جو مسلسل چوری جیسے جرائم میں ملوث رہتے ہیں۔ اس سے قبل ایسے جرائم پر عموماً صرف جرمانہ عائد کیا جاتا تھا، تاہم اب سزا کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت اگر کسی چور کے خلاف تین حتمی عدالتی فیصلے موجود ہوں تو اسے جیل بھیجا جا سکتا ہے، چاہے چوری شدہ اشیاء کی مالیت 400 یورو سے کم ہی کیوں نہ ہو۔

یہ اقدام خاص طور پر بارسلونا کے میٹروپولیٹن علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جہاں یہ جرم سب سے زیادہ رپورٹ ہوتا رہا ہے۔

مزید برآں، قانون میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ بلدیاتی ادارے بھی بار بار جرم کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات میں خود فریق بن سکتے ہیں، چاہے متاثرہ شخص شکایت درج کرائے یا نہ کرائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے