پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کا افتتاحی اجلاس، آپریشن کا باضابطہ آغاز

فوٹو: فائل

آج سیکریٹری ایوی ایشن کے دفتر میں نو تشکیل یافتہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کا افتتاحی اجلاس ہوا، جس سے کمپنی کے آپریشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وفاقی حکومت 20 مارچ 2024 کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے قیام کو عمل میں لائی تھی، اور گذشتہ ہفتے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی نامزد کردیے تھے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق فیڈرل سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ موجودہ سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اس نئی کمپنی کے پہلے سی ای او ہوں گے۔

نئے چیئرمین کی سربراہی میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے اجلاس میں پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن سے متعلق اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ سکیم آف ارینجمنٹ، وفاقی کابینہ اور پی آئی اے سی ایل بورڈ پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بورڈ نے کمپنی سے متعلق مختلف اہم امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا، جس میں ہولڈنگ کمپنی کی تنظیم سازی سے منسلک فیصلے بھی کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے