بیاس دے سیگورا کے سان مارکوس میلے میں بیل کے حملے سے نوجوان زخمی، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل
Screenshot
سان مارکوس میلہ کے دوران بیاس دے سیگورا میں ایک نوجوان اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب اتوار کی سہ پہر اسے ایک بیل نے سینگ مار دیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی مقام پر جمعہ 24 اپریل کو بھی ایک شخص “توروس اینسوگاؤس” (رسی سے بندھے بیلوں) کے ایک پروگرام کے دوران بیل کے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
ایمرجنسی سروس 112اندالوسیاکے مطابق، شام تقریباً 5 بج کر 50 منٹ پر متعدد کالز موصول ہوئیں جن میں اطلاع دی گئی کہ پالوماریس اسٹریٹ پر جاری تقریب کے دوران ایک شخص کو بیل نے زخمی کر دیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں گواردیا سول اور مقامی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ بعد ازاں زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے Hospital Neurotraumatológico de Jaén منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔