اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور یونیورسٹی کارلوس سوم میڈرڈ میں سیاسیات کی تعلیم حاصل کریں گی

Screenshot

Screenshot

اسپین کے شاہی محل زرزویلا کی جانب سے جاری ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق پرنسس لیونور آئندہ تعلیمی سال سے یونیورسٹی میں داخلہ لیں گی اور Universidad Carlos III de Madrid سے سیاسیات میں گریجویشن کریں گی۔

یہ فیصلہ شہزادی کی تین سالہ فوجی تربیت مکمل ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ وہ میڈرڈ کے نواحی علاقے گیٹافے میں واقع کیمپس میں چار سالہ ڈگری حاصل کریں گی۔ شاہی خاندان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ محدود سرکاری ذمہ داریاں بھی نبھاتی رہیں۔

شہزادی لیونور، جو کہ فلیپے ششم اور لیتزیا کی بڑی صاحبزادی ہیں، نے حال ہی میں اس یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی اور “ابتدائی داخلہ”کے عمل کے ذریعے منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے 2021 سے 2023 تک ویلز کے UWC Atlantic College میں تعلیم حاصل کی۔

شاہی خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ تعلیم میڈرڈ میں ایک سرکاری جامعہ سے حاصل کریں، جیسا کہ ان کے والد نے بھی  یونیورستیتات آتوناما دی میڈرڈ سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک خصوصی کمیٹی نے تمام امیدواروں کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر شہزادی کی درخواست منظور کی۔ اس پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 300 طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے، جو بیرون ملک تعلیم حاصل کر کے آتے ہیں۔

شہزادی نے اسپین واپس آ کر نہ تو عام داخلہ امتحان (PAU) دیا اور نہ ہی غیر ملکی طلبہ کے لیے مخصوص ٹیسٹ، کیونکہ بعض جامعات مکمل تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر داخلہ دیتی ہیں۔ شاہی ذرائع کے مطابق ان کے تعلیمی نتائج انتہائی شاندار رہے ہیں، چاہے وہ ویلز کی تعلیم ہو یا فوجی تربیت۔

مزید یہ کہ وہ اپنی ڈگری کے دوران بعض اہم مضامین جیسے آئینی قانون، عوامی پالیسی اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں اضافی رہنمائی کے لیے نجی اساتذہ کی مدد بھی حاصل کریں گی۔

شاہی محل کے مطابق اگلے چار سالوں میں شہزادی کی توجہ بنیادی طور پر تعلیم پر رہے گی جبکہ ان کی سرکاری مصروفیات محدود رکھی جائیں گی، جن میں صرف اہم تقریبات جیسے ایوارڈز کی تقریبات شامل ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے