برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ماہانہ کھلی کچہری
سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام آج ایک اور ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سفارت خانے کی جانب سے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کھلی کچہری کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ماہ رمضان کے باعث یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت نہ کر سکنے والوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء کے ساتھ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے حالیہ برسلز کے مختصر دورے کی تفصیلات بھی شئیر کیں۔ سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے معزز اراکین کے سوالات اور تبصروں کا جواب بھی دیا۔
انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ کمیونٹی کی شمولیت کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔
جواب میں شرکاء نے سفارت خانے کی جانب سے کھلی کچہری کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔