پاکستان ٹیم کی کوچنگ، گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے الگ ہونیکا امکان
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے الگ ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی ہے، وہ ایک سال پہلے ہی اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑنے کی توقع ہے۔
جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔