یومِ یورپ: پیدرو سانچیز کی مبارکباد، یورپ کو “ہمارا گھر اور ہمارا مستقبل” قرار
Screenshot
اسپین کے وزیرِ اعظم پیدروسانچز نے یومِ یورپ کے موقع پر یورپی یونین کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت اور سماجی لحاظ سے سب سے ترقی یافتہ خطہ ہے۔
ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے یورپی منصوبے کو “ہمارا گھر اور ہمارا مستقبل” قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ایک مشترکہ ذمہ داری بھی ہے، اور اسی جذبے کے ساتھ انہوں نے تمام یورپی شہریوں کو یومِ یورپ کی مبارکباد دی۔
یومِ یورپ ہر سال 9 مئی کو سوئچمین ڈکللیریشن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ اعلان فرانسیسی وزیرِ خارجہ روبرٹ سوئچمین نے 1950 میں کیا تھا، جسے موجودہ یورپی یونین کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ اس اعلان کے نتیجے میں دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپی کوئلہ و فولاد برادری قائم ہوئی، جو آگے چل کر یورپی یونین کی شکل اختیار کر گئی۔