ہسپانوی سوشلسٹ پارٹی کا فیڈرل کمیٹی اجلاس 27 جون کو میڈرڈ میں طلب، تقریباً ایک سال بعد اہم نشست
Screenshot
ہسپانوی سوشلسٹ پارٹی (PSOE) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فیڈرل کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 27 جون کو میڈرڈ میں منعقد ہوگا، جو کہ گزشتہ اجلاس کے تقریباً ایک سال بعد بلایا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان پارٹی کی ایگزیکٹو کی ترجمان مونتسے منگیز نے کیا۔
یہ اعلان فیراز ہیڈکوارٹر میں ایگزیکٹو اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم پیدروسانچز شریک نہیں تھے۔
یاد رہے کہ فیڈرل کمیٹی، جو کانگریس کے اجلاسوں کے درمیان پارٹی کا سب سے بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے، کا آخری اجلاس 5 جولائی 2025 کو ہوا تھا۔ اس اجلاس میں سانتوس سیردان کے مستعفی ہونے کے بعد سانچیز کی ایگزیکٹو ٹیم کی توثیق کی گئی تھی۔ سیردان پر مبینہ کمیشن لینے کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ان کی جگہ ریبیکا تورو کو تعینات کیا گیا۔
اس اجلاس کے دوران ایک اور تنازع بھی سامنے آیا تھا، جب سوشلسٹ رہنما پاکو سالازار پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگے، جس کے بعد انہوں نے پارٹی اور حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
آئندہ فیڈرل کمیٹی اجلاس میں 2027 میں ہونے والے بلدیاتی اور علاقائی انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا شیڈول تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی اپنی مختلف علاقائی تنظیموں میں پرائمری انتخابات کے عمل کا بھی آغاز کرے گی۔
یہ اجلاس ان علاقائی انتخابات کے بعد ہو رہا ہے جو حال ہی میں ایکستریمادورا، آراگون اور اب 17 مئی کو ہونے والے اندلس کے انتخابات کے ساتھ مکمل ہوں گے۔