اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے: سیف ابو کشیک کا اعلان

Screenshot

Screenshot

ہسپانوی فلسطینی کارکن سیف ابو کشیک جو گلوبل سمود فلوٹیلا سے واپسی کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ دورانِ حراست ان کے “تمام حقوق کی خلاف ورزی” کی گئی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ حراست کے دوران ان سے مسلسل تفتیش کی گئی اور کسی جج کی نگرانی موجود نہیں تھی۔ ان کے مطابق انہوں نے قید کے دوران دیگر فلسطینی قیدیوں کی چیخیں بھی سنی، جبکہ حالات نہایت سخت تھے۔

سیف ابو کشیک کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے ان پر مکمل کنٹرول قائم رکھا اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ ان کے بقول انہیں کہا جاتا تھا کہ وہ برسوں تک قید میں رہیں گے اور اپنے اہلِ خانہ سے کبھی نہیں مل سکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھوک اور پیاس کی ہڑتال کے باعث ان کا تقریباً 15 کلو وزن کم ہو گیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ منگل کے روز ترکی میں گلوبل سمود فلوٹیلا کے دیگر اراکین سے ملاقات کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے