مودی کے میلیونی کو دیے گئے تحفے سے غلط فہمی ، بھارتی تعمیراتی کمپنی کے شیئرز میں اچانک اضافہ

Screenshot

Screenshot

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلیونی کو دیے گئے ایک تحفے نے غیر ارادی طور پر ایک بھارتی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ کر دیا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے غلط فہمی کا شکار ہو کر ایک اور کمپنی کے حصص خرید لیے۔

بدھ کے روز روم میں ہونے والی ایک سرکاری ملاقات کے دوران مودی نے میلیونی کو “میلوڈی” برانڈ کے ٹافیاں تحفے میں دیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد بھارت میں اس برانڈ کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔

اس وائرل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں نے بمبئی اسٹاک ایکسچینج (BSE) میں “پارلے” نامی کمپنی کے شیئرز خریدنا شروع کر دیے، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ وہی کمپنی ہے جو میلوڈی ٹافیاں بناتی ہے۔ حالانکہ اصل کمپنی “پارلے پراڈکٹس” اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہی نہیں ہے۔

نتیجتاً سرمایہ کاروں نے غلطی سے “پارلے انڈسٹریز” کے شیئرز خرید لیے، جو دراصل انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ اس غلط فہمی کی وجہ سے اس کمپنی کے حصص کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پارلے پراڈکٹس کے نائب صدر مایانک شاہ نے کہا کہ لوگوں کی اس غلط فہمی کے باعث دوسری کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔

ادھر بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق بھارت سے تیار کردہ مٹھائیوں کی برآمدات میں 2013-2014 کے بعد تقریباً 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور گزشتہ مالی سال میں ان کی مالیت 13.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

میلیونی کی جانب سے اس تحفے پر شکریہ ادا کرنے کی ویڈیو نو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 90 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے اور بھارتی میڈیا میں بھی اسے بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے