پولیس کا بھیس بدل کر ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

IMG_4383

گواردیا سول نے آپریشن “Robo-Cops” کے تحت ایک خطرناک مجرمانہ گروہ کو بے نقاب کیا ہے، جو چار افراد پر مشتمل تھا۔ یہ گروہ پولیس کا روپ دھار کر ٹرک ڈرائیوروں کو زبردستی اور دھمکی دے کر لوٹتا تھا۔

یہ آپریشن جولائی 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب گوادالاخارا کے علاقے Alovera کے ایک صنعتی زون میں دو ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے اسپین کی نیشنل پولیس کی مخصوص وردیاں پہن کر واردات کی اور ٹرک میں موجود قیمتی سامان لوٹ لیا۔ گواردیا سول کی پریس ریلیز کے مطابق، واردات کے دوران ڈرائیوروں کو زبردستی ایک اور گاڑی میں بٹھا کر Iriépal لے جایا گیا، جہاں بعد میں انہیں آزاد کر دیا گیا۔

واردات کے صرف 12 گھنٹے بعد، گوادالاخارا کی گواردیا سول کی پولیس جوڈیشل یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا، جس میں تقریباً 839,000 یورو مالیت کے قیمتی موبائل فون شامل تھے۔ یہ سامان San Agustín de Guadalix (میڈرڈ) کے ایک صنعتی گودام سے برآمد ہوا۔

تحقیقات فروری 2025 تک جاری رہیں اور بالآخر اس گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان چار ہسپانوی شہری ہیں جن کی عمریں 37 سے 50 سال کے درمیان ہیں اور وہ میڈرڈ میں مقیم تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے