ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیراہتمام مذمتی کشمیر کانفرنس
بارسلونا(قمرفاروق)بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے ہندو انتہا پسند مودی سرکار کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے ایر اہتمام بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر مذمتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے شرکت کی اور اپنے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مذمت کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نےبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر تے ہیں ،انہوں نے اپنے خطاب میں ہال میں موجود تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے کھڑے ہو کر قرارداد مذمت پاس کرائی اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی نے آرمی چیف سید عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو انصاف دلائیں ۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے بھارتی سپریم کورٹ کو مودی کورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بوچر آف گجرات ایک دہشت گرد ہے اور کورٹ اس کی پشت پناہی کررہی ہے
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے اسپین میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہپاکستان سے کوئی بھی اٹھ کر یورپ آجاتا ہے اور حکومت پاکستان کا کرتا دھرتا بتا کر مسائل سننے شروع کردیتا ہے حالانکہ اس کے اپنے مسائل اس سے حل نہیں ہوتے انہوں نے کمیونٹی سے کہا کہ ایسے لوگوں سے دور رہا کریں
مذمتی کشمیر کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ کانفرنس کی نظامت سینئر صحافی شاہد احمد شاہد نے کی،مقررین میں کامران خان،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،ملک محمد شریف،ڈاکٹرقمرفاروق،راشد مہر ،ظہیر احمد،پروفیسر طاہر اور دیگر شامل ہیں