نیشنل پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو رہا کر دیا

بارسلونا(قمرفاروق) نیشنل پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو رہا کر دیا ہے جس کے والدین اسے زبردستی کسی اجنبی سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ بارسلونا میں رہنے والی خاتون بیٹی کو جون میں اپنے آبائی ملک پاکستان لے گئی تھی جہاں اس کا مقصد جبری شادی کرنا تھا۔ لڑکی نے انکار کر دیا اور سزا کے طور پر اسے پاکستان میں چھوڑ دیا اور اسپین آنے پر پابندی لگا دی گئی۔

متاثرہ لڑکی دن میں صرف ایک گھنٹہ گھر سے نکل سکتی تھی اور ہمیشہ اس کے ساتھ خاندان کا کوئی فرد ہوتا تھا۔ آخر کار، باپ اور سوتیلی ماں نے واپس آنے کا فیصلہ کیا، لیکن لڑکی کو پیچھے پاکستان چھوڑ آئے۔ پاکستانی حکومت کے تعاون کی بدولت یہ رہائی مہینوں بعد عمل میں آئی۔ 

متاثرہ کے والد اور سوتیلی ماں کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کاتالونیا میں اپنے قیام کے دوران ہی یہ خاتون اپنی حرکات و سکنات اور لباس پہننے کے طریقے پر بہت زیادہ کنٹرول کا شکار تھی۔ یہاں تک کہ اسے اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا اور اس کے دستاویزات کو روک لیا گیا تھا۔ باپ اور سوتیلی ماں کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے