بارسلونا ائیر پورٹ کا فروری میں نیا ریکارڈ

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین کے ایئرپورٹ مینیجر AENA کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے۔کہ بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ نے فروری کے مہینے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس میں 3,754,942 مسافروں نے سفر کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال کے مقابلے میں یہ تعداد 2.8٪ زیادہ ہے، جس میں 2,751,830 بین الاقوامی مسافر اور 996,762 گھریلو مسافر شامل تھے۔
سال کے آغاز سے اب تک، بارسلونا کے ایئرپورٹ سے 7,450,471 مسافر گزر چکے ہیں، جو کہ 2024 کے مقابلے میں 4.1٪ زیادہ ہیں۔
آپریشنز کے لحاظ سے، بارسلونا میں 24,417 ٹیک آف اور لینڈنگز ہوئیں۔