اسپین میں ہر چار میں سے ایک بے دخلی کاتالونیا میں ہوتی ہے

IMG_5841

بارسلونا(دوست نیوزیورپ)اسپین کے عدالتی حکام، جنرل کونسل آف دی جوڈیشری (CGPJ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے۔کہ 2024میں اسپین میں درج کی گئی تمام بے دخلیوں(قابض گھروں کو خالی کرایا) میں سے 26% کاتالونیا میں ہوئیں، 2024 میں کاتالونیا میں 7,000 سے زائد بے دخلیاں رجسٹر ہوئیں

مطلب یہ ہے کہ گزشتہ سال اسپین میں ہونے والی تقریباً ہر چار میں سے ایک بے دخلی کاتالونیا میں ہوئی۔ اس کے بعد اندلس میں 4,027، ویلنسیا میں 3,610، اور میڈرڈ میں 2,375 بے دخلیاں ہوئیں۔

مجموعی طور پر، 2024 میں اسپین بھر میں 27,564 بے دخلیاں رجسٹر کی گئیں۔

CGPJ کے مطابق، اسپین میں بے دخلیوں کا 74.6% حصہ اربن رینٹل لا (LAU) سے جڑی قانونی کارروائیوں کا نتیجہ تھا، جن میں کاتالونیا ایک بار پھر 5,539 بے دخلیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

دوسری جانب، 18.4% بے دخلیاں رہن (مارگیج) کی پیش بندی کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ باقی 7% بے دخلیاں “دیگر وجوہات” کی بنیاد پر ہوئیں۔

ریاستی سطح پر، مارگیج کی پیش بندی سے متعلق بے دخلیاں 18.3% تک بڑھ گئیں، جس سے 2022 سے جاری کمی کا رجحان ختم ہوگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے