زبردستی شادی کی کوشش،لڑکی کی والد خلاف شکایت درج

بارسلونا(دوست نیوز یورپ)بارسلونا کے ضلع “سئوتات وییا” میں ایک مبینہ زبردستی شادی کی کوشش کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ لڑکی ایک 12 سالہ کم عمر بچی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی خود اپنی ایک رشتہ دار کے ہمراہ سئوتات وییا کے پولیس اسٹیشن گئی اور اپنے والد کے خلاف شکایت درج کروائی کہ وہ اسے ایک رشتہ دار سے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ یہ شکایت جمعرات کے روز درج کی گئی تھی، جس کے بعد کاتالان پولیس (موسوس دی اسکوادرا) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متاثرہ بچی کو فوری طور پر مناسب امدادی خدمات فراہم کی گئی ہیں، جن میں CUESB (ایمرجنسی سوشل سروسز) اور SARA (سروس فار اٹنشن، ریکوری، اینڈ شیلٹر) شامل ہیں۔ کیس کو عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔