بیوی بچوں سے زیادتی ۔ایک سال چار ماہ بعد واپسی پاکستانی باپ کی ڈرمائی گرفتاری

اٹلی(میاں آفتاب احمد)بیوی بچوں سے زیادتی مار کٹائی بچوں کا خیال نہ کرنے پر بیوی نے خاوند کے خلاف درخواست دی خاوند لاپرواہی کرتے ھوئے پاکستان چلا گیا مقدمہ عدالت میں چلتا رہا 5 سال 2 ماہ سزا ھو گئی۔جناب پاکستان میں تھے پولیس نے انتہائی ذہانت کرتے ھوئے بیوی بچوں کے ذریعے جذباتی کروا کے خاوند کو اٹلی بلا لیا۔ 16 دسمبر کی شام دبئی سے پیزا آنے والی فلائیٹ جب ایرپورٹ پر رکی تو جہاز میں موصوف کا اعلان کیا گیا کہ محترم سب سے پہلے باہر تشریف لے آئیں ۔جب وہ جہاز کے گیٹ پر پہنچے تو اٹالین پولیس ان کے استقبال کے لیے موجود تھی انھوں نے گرفتار کر کے عدالت کی طرف سے سے دی جانے والی سزا 5 سال اور 2 ماہ کے لیے جیل میں بیج دیا ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے