250 سال پرانا صنوبر کا درخت، کاتالونیا کا یادگار درخت قرار

Screenshot

Screenshot

میئر نے پی دن ژاندری کو “کاتالونیا کی علامت” قرار دیا، حکومت کی جانب سے اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار

بارسلونا(دوست نیوز یورپ)کاتالونیا کی حکومت نے سانت کوگات دیل وائیس میں واقع صنوبر کے درخت، پی دن ژاندری، کو یادگار درخت (Monumental Tree) کا درجہ دے دیا ہے۔

Screenshot

اس اعزاز کے ذریعے حکومت ان درختوں کو تسلیم کرتی ہے جو تاریخی، سائنسی یا غیر معمولی اہمیت کے حامل ہوں۔

پی دن ژاندری نے 2024 میں اپنی 250ویں سالگرہ منائی، کیونکہ یہ درخت 1774 میں اگا تھا۔یادگار درخت کا درجہ ملنے سے 30 سال قبل اسے مقامی اور علاقائی اہمیت کا درخت قرار دیا جا چکا تھا۔

سانت کوگات کے میئر جوزپ ماریا ویاس نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“اب پی دن ژاندری صرف سانت کوگات کی نہیں بلکہ پوری کاتالونیا کی علامت بن گیا ہے۔ آج کا دن تاریخی ہے۔”یہ درخت 1774 میں علاقے کے ایک خاندان کی زمین کی حد بندی کے نشانی کے طور پر لگایا گیا تھا۔لیکن بعد میں یہ قدرتی ماحول کے تحفظ کی جدوجہد کی علامت بھی بن گیا۔

1997 میں اس درخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی

یہ علامتی حیثیت اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب 2 فروری 1997 کو کسی نامعلوم شخص نے اسے کاٹنے اور جلانے کی کوشش کی۔حملہ ناکام رہا، لیکن درخت کو شدید نقصان پہنچا، اور یہ آج بھی ان زخموں سے بحالی کے عمل میں ہے۔اس کے بعد سے درخت کو سہارا دیا گیا ہے اور ہر سال ماہرین جنگلات اس کا معائنہ کرتے ہیں تاکہ اس کی صحت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

پی دن ژاندری کی موجودہ حالت

یہ درخت 23 میٹر بلند ہے، اس کے تنے کا قطر 3.20 میٹر ہے، اور اس کی شاخوں کا پھیلاؤ 21 میٹر ہے۔

1962 میں شدید برف باری کے دوران اس کی کچھ شاخیں ٹوٹ گئیں، جس کی وجہ سے اس کی ایک خاص شاخ باقی شاخوں سے الگ تھلگ ہو گئی۔یہ درخت 400 سال سے زیادہ جی سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے