چوہدری یاسر ریحانیہ کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں گرینڈ افطار ڈنر،قونصل جنرل مراد علی وزیر کی خصوصی شرکت

بارسلونا(دوست اوورسیز نیوز)بارسلونامیں معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری یاسر ریحانیہ نے خان نواب ریسٹورنٹ بادالونا پر پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر دیا۔

قونصل جنرل آف پاکستان مراد علی وزیر نے خصوصی شرکت کی ۔بڑے افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مقامی اسپانش سیاسی جماعت سوشلسٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی

افطار ڈنر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کیاور نعت رسول مقبول کا نذرانہ معروف نعت خواں قدیراے خان نے پیش کیا ۔آخر میں چوہدری یاسر ریحانیہ نے شرکاء افطار ڈنر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

چوہدری یاسر ریحانیہ،چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے گرینڈ افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔
