چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک اور چوہدری اشفاق باغانوالہ  کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر

Untitled-1www

بارسلونا(دوست اوورسیز نیوز)میزبان مسلم لیگ ن یورپ کے بزنس اینڈ ٹریڈ کوآرڈینیٹراورمشہوربزنس مین چوہدری امانت مہر،بارسلونا میں مہمان نوازی کی پہچان نوجوان بزنس مین چوہدری اشفاق باغانوالہ اوربزنس مین شعیب ورک کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ پر گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ قاری قران سید صداقت علی شاہ ،قونصل جنرل مراد علی وزیر اور ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک محمود گوندل تھے۔

گرینڈ افطار ڈنر میں پاکستانیوں کی سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیمات سمیت ہر مکتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریسٹورنٹ کا ہال اپنی تنگ دامنی کی شکایت کرتا رہا۔ بہت سارے مہمانوں کو ہال سے باہر نشستیں لگا کر بٹھایا گیا۔

گرینڈ افطار ڈنر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت قدیراے اخان نے حاصل کی۔جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سر انجام دئیے۔ مقامی بلدیہ کے کونسلرز اور سوشلسٹ پارٹی کے رہنماوں جن میں سوسانا مارتینیزممبر کاتالان پارلیمنٹ،. کنچی خیمینزممبر کاتالان پارلیمنٹ،ہوگو فیریرڈپٹی میئر سانت ادریا دے بسوس،کرستینا اوبریگون کونسلر اکنامکس پروموشن،. فرانسسکو برگاس کونسلر نے شرکت کی اور اپنے مختصر خطاب میں تقریب میں شرکت کی دعوت کا شکریہ ادا کیا اور مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی۔

پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں متعین قونصل جنرل مراف علی وزیر،ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک محمود گوندل اور عالمی شہرت یافتہ قاری قران سید صداقت علی شاہ کے پہنچنے پر چوہدری امانت حسین مہر، چوہدری شعیب ورک، چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ اور چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا اور ہال میں لے کر گئے۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے ابتدا سے اب تک اپنے گھر میں افطاری نہیں کرسکا یہ آپ لوگوں کی محبت اور خلوص ہے کہ آپ اس قدر افطار ڈنرز کا اہتمام کررہے ہیں کئی بار تو ایسا ہوا کہ ایک دن میں دو دو دعوتیں بھی ملی لیکن کیا ہو سکتا ہے کہ ایک میں ہی جا سکتا ہوں۔ انہوں نے قرآنی آیات کے حوالوں سے رمضان المبارک کی فضیلت بھی بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسوس کی بات ہے کہ آپ لوگ خود تو ایسی پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہیں لیکن خواتین کو گھروں میں ہی رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کا بھی دل کرتا ہے کہ وہ بھی ایسے افطار ڈنرز میں شریک ہوں وہ بھی باہر نکلیں لہذا کوشش کیا کریں کہ ایسے عالی شان پروگرامز میں خواتین کی نمائندگی کو بھی یقینی بنائیں۔

عالمی شہرت یافتہ قاری قران سید صداقت علی شاہ نے افطاری سے قبل تلاوت قرآن مجید سے ماحول کو روحانی بنا دیا۔ہال میں موجود سینکڑوں اہل ایمان کے دلوں کو قرآن کی دلفریب آیات سے منور کیا۔آخر میں عالمی شہرت یافتہ قاری قران سید صداقت علی شاہ نے اجتماعی دعا کرائی جس میں مسلمانوں کی ترقی اور جس ملک میں آباد ہیں اور رزق کما رہے ہیں اس کی سلامتی کی دعا کی۔

گرینڈ افطار ڈنر کے اختتام پرچوہدری امانت مہر،چوہدری اشفاق باغانوالہ اورچوہدری شعیب ورک نے ہال میں موجود سینکڑوں افراد جو ان کی دعوت پر تشریف لائے کا شکریہ ادا کیا۔

نمایاں کمیونٹی شخصیات میں چوہدری یاسرریحانیہ،چوہدری وکیل،چوہدری بلال باسط،راجہ بشارت حسین،کامران علی،رانا منیر،محمد اقبال چوہدری،ملک ارشد نعیم،چوہدری عظمت حسین مہر،علی رشید بٹ،سید ذوالقرنین شاہ ،راجہ اسد حسین،شہبازاحمد کھٹانہ،چوہدری عاصم گوندل،چوہدری عمران جھوکر کلاں،چوہدری ساجد گوندل، چوہدری محمد زاہد سہنہ، چوہدری ناصر محمود سہنہ، ملک شریف، میاں عمران ساجد،راجہ ساجد محمود، جاوید مغل،چوہدری محمد ادریس،مدثر بٹ،راجو الیگزینڈر، چوہدری صفدر اقبال وڑائچ،غلام صابرم سجاول خان،چوہدری اشتیاق حسین، شہزاد اصغر بھٹی،قیصر اکرم صراف،اقبال مہر،قمربٹ جاتریہ،چوہدری یاسر گجر،عمران اختر مہر،راجہ مشرف،مظہر حسین راجہ،عدیل خان یوسفزئی،چوہدری نچار احمد، حاجی محمد رزاق گوندل،چوہدری اسجد لوسراور دیگر شامل ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے