بارسلونا میں“عید فیملی شو”سینکڑوں شائقین موسیقی کی شرکت،نوجوان لڑکے لڑکیوں کا بھنگڑا

IMG_7562

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونامیں معروف پاکستانی ثقافتی پروموٹر ملک ارشد نعیم نے بارسلونا میں میوزیکل فیملی عید ملن کا پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں پاکستان کے مشہور لوک داستاں گلوکارفضل جٹ،حسن جہانگیر اور حمیرا ارشد نے اپنے مشہور زمانہ گیت ،نغمے اور بھنگڑا گانے سنا کر شائقین موسیقی کو گرما دیا،

میوزیکل عید ملن کو پاکستان قونصل خانہ بارسلونا اور کاسا ایشیا کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر،ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک گوندل سمیت کاسا ایشیا کےڈائریکٹرز نے شرکت کی موسیقی کا لطف اٹھایا

معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک ،چوہدری اشفاق باغانوالہ ،صدر پاکستان فورم اسپین اسپین سید ذوالقرنین شاہ،معروف پروموٹر ملک ارشد نعیم ،قاضی احسان الحق، محمد صدیق ،حافظ عبدالرزاق صادق،چوہدری امتیاز آکیہ،راجہ مختار احمد سونی،چوہدری اسجد لوسراور دیگر اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کے پہلے حصہ میں ماضی کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے اپنے مشہور زمانہ گیت “ہوا ہوا اے ہوا “گا کر نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیا،حسن جہانگیر نے اسٹیج سے اتر کر اپنے چاہنے والوں کے درمیان جاکر اپنی آواز کا جادو جگایا تو قونصل جنرل مراد وزیر سمیت سب نے کھڑے ہو کر داد دی۔

پاکستان قونصل خانہ بارسلونا کی جانب سے پاکستان کی سیاحت،کلچر،کھانے اور تاریخ پر مشتمل ڈاکومنٹری دکھائی گئی،اور حآجرین کو پاکستان کا خوبصورت اور روشن چہرہ دکھایا گیا اور حب الوطنی کے جذبہ کو ابھارا گیا۔

پروگرام کے دوسرے حصہ میں پاکستان کے بڑے لوک داستاں گلوکار فضل جٹ نے لوک استاں سوہنی مہیوال ،چھلا اور بھنگڑا گیت سنا کر پنجاب رنگ بکھیر دیا۔ماں کی شان اور بیٹوں کے نصیب پر گیت سنائے تو ہال میں موجود خواتین وحضرات کی آنکھیں نم ہو گئیں،فضل جٹ نے اسٹیج سے اتر کر شائقین موسیقی کے درمیان جاکر بھنگڑا ڈالا اور سب کو ساتھ ملا لیا۔

ڈائریکٹر کاسا ایشیا نے اسٹیج پر کہا کہ پاکستان کے ثقافتی پروگرام کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد میں ہمارا تعاون آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔

پاکستانی ثقافتی پروگراموں کے معروف پروموٹر ملک ارشد نعیم اور مسز ارشد نعیم نے اسٹیج پر کہا کہ آج اس ہال میں 25سال بعد دوبارہ پروگرام کررہا ہوں دو ہزار میں مرحوم قوی خان ،سہیل احمد اور جواد کے ساتھ اس ہال میں ہروگرام کیا تھا اور اب تک 72 پروگرام کرچکاہوں خواہش ہے کہ سنچری کروں لیکن اس کے لئے آپ لوگوں کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔

ملک ارشد نعیم نے فضل جٹ اور حمیرا ارشد کے ہمراہ بھنگڑا ڈال کر حاضرین کو محظوظ بھی کیا

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان 2023 کو یہاں آیا یہ میرا تیسرا یوم پاکستان ہے،میں جو کرنا چاہتا تھا وہ ابھی نہیں ہوسکا۔میری خواہش ہے کہ یہاں پر فیملیز پروگرام ہوں اور آپ لوگوں کو آپس میں ملنے کے مواقع ملیں اور نوجوان پاکستان کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون سے اس طرح کے ثقافتی پروگرام منعقد کرتے رہیں گے۔

آخرمیں حمیرا ارشد اسٹیج پر پہنچیں تو ہال میں موجود خواتین ومرد حضرات نے گرم جوشی سے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔حمیرا ارشد نے اپنے مشہور زمانہ گانے سنا پر نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

خصوصی فرمائش پر قتیل شفائی کا مشہور نغمہ “صَدا ہوں اپنے پیار کی جہاں سے بے نیاز ہوں “ گا کر شائقین موسیقی کے دلوں کو مسحور کردیا ۔

آخر میں حمیرا ارشد اور فضل جٹ نے دھمال گاکر سب کو دھمال ڈالنے پر مجبور کردیا۔

بارسلونا میں ہونے والے “عید فیملی شو” کے اختتام پر قونصل جنرل مراد علی وزیر سے حسن جہانگیر کی ملاقات ،کامیاب شو کی مبارک باد

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے