Screenshot
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسپین میں سیوتا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے ہسپانوی حکومت پر مراکش کے ساتھ سرحد پر ’’صفر کنٹرول‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’اسپین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے، یہ ایسا ملک ہے جس کا اپنی سرحد پر کوئی کنٹرول نہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات کو بھی اسپین کو ’’دیوالیہ ملک‘‘ قرار دیتے ہوئے سیوتا میں پیدا ہونے والے بحران پر سخت تبصرے کیے تھے۔
انہوں نے اس وقت اسپین میں کمزور قوانین اور ناقص حکومتی انتظام کو صورتحال کی وجہ قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ہسپانوی حکام بڑی تعداد میں مراکش سے آنے والے تارکین وطن کی آمد کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی دنوں میں مراکش سے تقریباً 72 ہزار تارکین وطن کے بڑے پیمانے پر داخل ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
ٹرمپ نے اسپین کی نیٹو میں شراکت داری پر بھی سخت تنقید کی ہے، خصوصاً فوجی اخراجات اور امریکی جنگی طیاروں کے لیے اسپین میں موجود فوجی اڈوں کے استعمال کے معاملے پر۔
