بارسلونا سپر لیگ والی بال ٹورنامنٹ،وڑائچ والی بال کلب نے جیت لیا

DSC07990

بارسلونا(دوست نیوز)سرپرست اعلی چوہدری قمراسلام امرہ اور سرپرست اعلی چوہدری حاجی تنویر احمد امرہ کی سرپرستی اورامرہ ایسوسی ایشن اسپین کے زیر اہتمام  بارسلونا سپر لیگ والی بال ٹورنامنٹ،فائنل وڑائچ والی بال کلب اور گجر والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔سخت مقابلہ کے بعد وڑائچ والی بال کلب نے بارسلونا سپر لیگ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔یورپ میں کھیلوں کے سفیر معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری عزیز احمد امرہ ،چوہدری یاسر عرفات، چوہدری شہزاد اکرم،چوہدری خاور نمبر دار پوہلہ،ناصر اقبال، اخلاق بھٹی، چوہدری معروف،محمد خان اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.

جیتنے والی ٹیم وڑائچ والی بال کلب کو پہلا انعام چوہدری یاسر عرفات جبکہ رنراپ ٹیم گجر والی بال کلب کو دوسرا انعام چوہدری خاورپوہلہ نمبر دار نے دئیے

اس موقع پر چوہدری عزیز امرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں پاکستانی کھیلوں کو نا صرف متعارف کرایا جارہا ہے بلکہ ان کے ٹورنامنٹس بھی شان وشوکت سے کرائے جاتے ہین۔ جس میں مقامی حکومت کا بھی انتہائی مشکور ہوں جو ہمیں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے ہالز اور گراونڈ مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری نوجوانوں سے درخواست ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں اور صحت مند اور باوقار زندگی جیئں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے