وزیر خارجہ اسپین خوسے مانوئل البرس کا شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

میڈرڈ(دوست نیوز)وزیر خارجہ اسپین، خوسے مانوئل البرس (@jmalbares) نے بھارت کے اپنے ہم منصب @DrSJaishankar اور پاکستان کے وزیر خارجہ @MIshaqDar50 سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی تاکہ حالیہ گھنٹوں میں پیدا ہونے والی صورتِ حال سے براہ راست آگاہی حاصل کی جا سکے اور دونوں فریقوں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو بھارت کے بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے اقدام سے پیدا ہونے والی سنگین علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا، جو نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی کھلی پامالی ہے۔ انہوں نے معصوم شہریوں کے المناک جانی نقصان اور اس واقعے کے علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اہم تفصیلات بھی فراہم کیں، جو بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسی دن منعقد ہوا تھا۔
وزیر خارجہ البرس نے شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپانوی حکومت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بحران سے نمٹنے کے لیے بات چیت، تحمل اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
بین الاقوامی تعاون کے جذبے کے تحت، وزیر خارجہ البرس نے اس بحران کے حل کے لیے مکالمے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی،