Screenshot
سیوتا کو ایک بار پھر تناؤ کی راتوں کا سامنا ہے۔سرحد سے بڑے پیمانے پر آمد کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی لڑائیوں، حملوں، گرفتاریوں اور نئی بستیوں نے خود مختار شہر کی سڑکوں پر نئی تشویش پیدا کر دی ہے اورسیوتاکی سڑکوں پر عدم تحفظ نے مقامی لوگوں کے غم و غصہ کو ہوا دی ہے اور پولیس رپورٹس کے مطابق رات کے وقت لڑائیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت سپین سڑکوں پر بھیڑ کم کرنے کے لیے نئے استقبالیہ مراکز کھولنے میں تیزی لا رہی ہے۔سیوتا میں جنسی حملوں کی رپورٹیں تشویش کی ایک اور وجہ ہیں۔ ان میں اہم تناسب میں امیگرنٹس خواتین شامل ہیں ، جبکہ رات اور صبح سویرے ہونے والی لڑائیوں میں اکثر شہر میں رہنے والے امیگرنٹس شامل ہوتے ہیں ۔پیر کے روز، نیشنل پولیس نے تین مراکشی تارکین وطن کو شہر کے مختلف حصوں میں تین گھروں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب متعدد پڑوسیوں نے پولیس کو مبینہ مداخلت سے آگاہ کیا۔ زیر حراست افرادجولائی کے آخر میں سیوٹا پہنچے تھے، خلاف ورزی کے الزام میں عدالت میں پیشی کے منتظر ہیں۔
