پیدروسانچز کےاسرائیل کو “نسل کش ریاست”قرار دینے پر اسرائیل میں ہسپانوی سفیر کو طلب کرلیا

IMG_0782

میڈرڈ(دوست نیوز)اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ہسپانوی وزیراعظم  پیدرو سانچیز کی جانب سے اسرائیل کو “نسل کش ریاست” قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل میں ہسپانوی سفیر آنا سالومون پیریز کو طلب کر لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق: “ہسپانوی وزیراعظم کی سخت بیان بازی کے بعد، اسرائیل میں ہسپانوی سفیر کو کل یروشلم میں وزارت خارجہ میں ایک سرزنش آمیز ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے۔”

ہسپانوی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں جب آنا سالومون کو اسرائیلی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی، جب اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے حملے اور اس کے بعد اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا آغاز ہوا تھا، تب بھی انہیں طلب کیا گیا تھا۔

پیدرو سانچیز اور ہسپانوی وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارز نے اب تک غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ کہنے سے گریز کیا تھا۔ تاہم، ہسپانوی وزیردفاع مارگریتا روبلس نے مئی 2024 میں اسے “اصل نسل کشی” قرار دیا، جس پر اسرائیلی حکومت نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، لیکن تب سفیر کو طلب کیے جانے کی خبر منظر عام پر نہیں آئی تھی۔

یہ تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب پیدرو سانچیز نے ہسپانوی پارلیمنٹ (کانگریسو دے لوس دیپوتادوس) میں خطاب کرتے ہوئے کہا:

“ہم کسی نسل کش ریاست کے ساتھ تجارت نہیں کرتے”

یہ بیان انہوں نے ای آر سی پارٹی کے ترجمان گیبریل روفیان کے سوال کے جواب میں دیا۔

اسرائیل کی طرف سے ابھی تک میڈرڈ میں اپنا نیا سفیر مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی سابق سفیر روڈیکا ریڈیان-گورڈن کو مئی 2024 میں واپس بلا لیا گیا تھا، جب ہسپانوی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ اس وقت تک یہ بھی واضح ہو چکا تھا کہ وہ جولائی میں ریٹائر ہو رہی ہیں، اور ان کی جگہ زوی واپنی کو نامزد کیا گیا تھا۔

تاہم، اسرائیلی حکومت نے زوی واپنی کو میڈرڈ بھیجنے کی منظوری نہیں دی، اور بعد میں انہیں نیدرلینڈز (ہالینڈ) میں سفیر مقرر کر دیا گیا۔ بنیامین نیتن یاہو کی حکومت نے تب سے اسپین کے لیے کوئی نیا سفیر نہیں بھیجا، اگرچہ اسرائیلی سفارتی ذرائع کے مطابق آئندہ کسی وقت ایسا ہو سکتا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے