مئیر جاؤئمے کولبونی کو مئیر بنے دو سال مکمل،کارکردگی جائزہ رپورٹ پیش

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کے مئیر جاؤئمے کولبونی کو مئیر بنے دو سال مکمل ہوگئے،گذشتہ روز بلدیہ عظمی بارسلونا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،یہ تقریب سٹی ہال کے “سالون دی سانت” میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبوں کی تنظیموں نے شرکت کی، جیسے فٹبال کلب یورپا اور جوپیتر، تیسرا سماجی شعبہ (Taula del Tercer Sector)، محلہ انجمنیں، اور اقتصادی ادارے جیسے فنداسیؤ لا کائشا سمیت بارسلونا کی سماجی تنظیموں، اداروں اور انجمنوں کے نمائندے موجود تھے۔پاکستانی کمیونٹی کے سوشلسٹ رہنما محمد اقبال چوہدری اور حافظ عبدالرزاق صادق نے شرکت کی

میئر جاؤما کولبونی نے اپنی حکومت کے پہلے دو سالوں کے کام کا جائزہ پیش کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ بارسلوناکو پہلے کی نسبت بہتر بنایا گیا ہے اور مزید بئتر بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں

بارسلونا جو 5,000 اجتماعی سوشل ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جہاں ہم عوام کے حق کی حمایت میں تبدیلی لا رہے ہیں، جیسے کہ سیاحتی اپارٹمنٹس کا خاتمہ، کرایوں کی قیمتوں پر کنٹرول، اور شہروں کے درمیان اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ مرکزی حکومت سے مؤثر اختیار کا مطالبہ کیا جا سکے۔

ایک زیادہ پائیدار محفوظ بارسلونا میں ٹرانسپورٹ کے لیے فنڈز دیے جا رہے ہیں۔سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بدولت تمام سرکاری اسکولوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے
کولبونی نے کہا کہ ہم بارسلونا کے محلوں میں عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے کاتالان زبان کو رابطے کی زبان کے طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ان محلوں میں انگریزی سیکھنے کی سہولت بھی فراہم کریں گے جو سب سے زیادہ پسماندہ ہیں، اس کے لیے اسکول کے اوقات میں انگلش کنورسیشن اسسٹنٹس کا ایک پروگرام شروع کیا جائے گا۔

کولبونی نے تمام اداروں کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: “آپ سب نے اس بہتر بارسلونا کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو ہم سب چاہتے ہیں”۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی تحریکیں اور عوامی تنظیمیں “ہماری تاریخ کا حصہ ہیں”۔
” جب سے PSC (سوشلسٹ پارٹی) نے شہر کی حکومت سنبھالی ہے۔بارسلونا “بہتر ہو گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حکومت کے آغاز میں انہوں نے کہا تھا کہ “عوامی مقامات، صفائی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے کہا کہ“میرا ماننا ہے کہ ان تینوں شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے”۔

تاہم، انہوں نے “معاشرہ کے تعاون” کی بھی اپیل کی تاکہ شہری ذمہ داریوں کے ساتھ ایک بہتر بارسلونا کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر مئیر کولبونی تنظیمات کے نمائندوں میں گھل مل گئے اس موقع پر سوشلسٹ رہنما محمد اقبال چوہدری اور حافظ عبدالرزاق صادق نے میئر کو دوسالہ بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی