مرغوب سلیم بٹ نے سفیرپاکستان( سوئٹزرلینڈ ) کا چارج سنبھال لیا

سوئٹزرلینڈ(سید علی جیلانی)پاکستان کے نئے سفیرمرغوب سلیم بٹ نے سوئٹزرلینڈ میں چارج سنبھال لیا آپ نے اپنی اسناد سوئٹزرلینڈ کی صدرکارین کیلرسوترکوپیش کیں

مرغوب سلیم بٹ پیشے کے لحاظ سے ایک سفارت کار ہیں آپ 1967 میں پیدا ہوئے آپ نے پنجاب یونیورسٹی (پاکستان) سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ (برطانیہ) سے ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا گزشتہ 15 سالوں سے آپ نے جنیوا اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفاتر سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے مسائل پر گہرا کام کیا ہے آپ اس وقت اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (IPHRC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی بین الحکومتی ادارہ ہے

پاکستانی کمیونیٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا مجھے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کا سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے اپنے وطن اور ہم وطنوں کی خدمت کرنا ایک منفرد اعزاز اور امتیاز ہے جو اس کے ساتھ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی رکھتا ہے میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور ہم وطنوں کے مفادات کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے کا منتظر ہوں

نئے سفیر کی حیثیت سے میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک سوئس دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے لیے پرعزم ہوں