بارسلونا میں 19 اور 20 جولائی کو سپرفور والی بال ٹورنامنٹ ہوگا،چوہدری عزیز امرہ

بارسلونا(دوست نیوز) 19 اور 20 جولائی کو بارسلونا میں انٹرنیشنل سپر فور والی بال ٹورنامنٹ ہوگا۔اس بات کا اعلان کھیلوں کے سفیر اور معروف بزنس مین چوہدری عزیز امرہ نے ایک پریس بریفننگ میں کیا۔

چوہدری سکندر حیات گوندل نےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ چوہدری عزیز امرہ کی قیادت میں ایک بہترین ٹورنامنٹ شائقین کو دیکھنے کو ملے گا

چوہدری صابر اختیار تارڑ نے کہا کہ چوہدری عزیزاحمد امرہ نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔19اور20جولائی کو ہونے والا سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کامیاب ہوگا انہوں نے تمام شائقین کو میدان میں آئیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ضرور تشریف لائیں

اخلاق احمد،عاصم شیراز گوندل،بابا خانی اور دیگر نے بھی چوہدری عزیز احمد امرہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دامے درمے سخنے ان کے ساتھ ہیں اور والی بال کی ترقی وکامیابی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

سپر فور ٹورنامنٹ میں فرانس،اٹلی اور سپین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چوہدری عزیز امرہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے۔
