پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام چوہدری شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

بارسلونا (پ ر) پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام پنجاب شنواری ریسٹورنٹ بیرنیدہ بیسوس دے مار پر چوہدری شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف اسپین کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی-چوہدری شیراز احمد رانجھا کے پنجاب شنواری ریسٹورنٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی اسپین کے عہدیداران کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا-

ہال وقتا فوقتا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا-

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ظہور احمد کمبوہ نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت چوہدری مستنصر حسین نے حاصل کی-
تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-

مقررین نے اپنے خطاب میں شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان جو عمران خان اور انکی فیملی کے وکیل بھی ہیں انکو اسپین آمد پر خوش آمدید کہا وہیں خطاب کے دوران عمران خان سے بھرپور محنت اور یکجہتی پر بات کی-

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فارم 47 کی رجیم اور انکے سہولتکاروں نے پاکستان میں جمہوریت،عدالتی نظام کیساتھ تمام اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے-اس وقت پاکستان میں لاقانونیت،فسطائیت اور ناانصافی کیساتھ ساتھ مہنگائی،اقرباء پروری اور کرپشن کا راج ہے پاکستان سے لاکھوں لوگ ملک چھوڑ کر بیرون ممالک میں جا چکے ہیں اور بہت زیادہ جانے کے لئے تیار ہیں ملک کو اس وقت غلامی اور قرضہ جات میں دھکیلا جا رہا ہے،حق اور سچ کی ہر آواز کو ختم کیا جا رہا ہے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا،عدالتوں میں موجود ججز طاقتوروں کی غلامی میں جا چکے ہیں اور ان سے اپنی من مرضی کے فیصلے لئے جا رہے ہیں صحافت خریدی جا چکی ہے مزید کہا گیا کہ پاکستان کو تاریخ کی بدترین رجیم اور انکو سہولتکاروں نے اس گھڑے میں دھکیل دیا ہے جہاں سے اب اوپر آنے میں بہت وقت درکار ہو گا-

مقررین نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں اور 90 فیصد بیرون ملک مقیم پاکستانی صدق دل سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں صرف عمران خان ہی ان بحرانوں سے ملک کو نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے ہم عمران خان کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے-

مقررین میں چوہدری شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہباز ملک،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ، طاہر رفیع،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین ڈاکٹر ہما جمشید،سینئر رہنما پی ٹی آئی اسپین سلطان محمود رانجھا اور دیگر شامل تھے-

شیراز احمد رانجھا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف اسپین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا عمران خان کے لئے جذبہ دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں عمران خان کیساتھ اپنی پوری طاقت سے کھڑا رہوں گا-

چوہدری قاسم رفیق جھکڑ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی اسپین اپنی ساس کی وفات کی وجہ سے تقریب میں شامل نہ ہو سکے-

تقریب کے آخر میں تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا